بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احمد حسین ڈیہڑ کا حکومت کی طرف یوٹرن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رکن قومی اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ ہیں، کچھ مسائل ہیں جو وہ حل کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے احمد حسین ڈیہڑ نے الزام لگایا تھا کہ ان کے گھر پر ان غنڈوں سے حملہ کروایا گیا جن پر پرچے درج ہیں۔

ذرائع پی ایم ہاؤس کا کہنا ہے کہ احمد حسین ڈیہڑ ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس نہیں آئے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے احمد ڈیہڑ کو ملاقات کے لیے بلایا گیا لیکن وہ نہیں گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.