
لاہور ہائیکورٹ نے احمد اویس کی بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تقرری کے خلاف درخواست خارج کردی۔
عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تقرری کا نوٹیفکیشن درست قرار دیتے ہوئے درخواست دائر کرنے والے مظہر رسول ہاشمی پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے مفاد عامہ کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ دیا۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل وہی بن سکتا ہے جو عدالت عالیہ کا جج بننے کا اہل ہو، جج کیلئے عمر کی حد 62 سال جبکہ احمد اویس 73 سال کے ہیں۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ آئین میں ایڈووکیٹ جنرل کی ریٹائرمنٹ کیلئے عمر کی حد مقرر نہیں۔
عدالت نے کہا کہ عدالتوں کو سستی شہرت کیلئے قانونی کاموں کے خلاف درخواستیں خارج کرنا چاہئیں۔
Comments are closed.