جمعہ 26؍ربیع الاول 1445ھ13؍اکتوبر 2023ء

احمد آباد میں ذکاء اشرف کی ٹیم سے ملاقات، حوصلہ افزائی کی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے قومی ٹیم سے ملاقات میں کہا ہے کہ آپ ملک کے ہیرو ہیں اور پاکستان میں ہر کوئی آپ کے لیے دعاگو ہے۔

احمد آباد میں چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف نے پاکستان کرکٹ ٹیم سے ملاقات کی اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔

اس موقع پر ذکاء اشرف نے پاکستان ٹیم کو قوم کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

ذکاء اشریف نے ٹیم کو ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کے لیے متحرک کیا۔

دوران ملاقات کپتان بابر اعظم نے کہا کہ سب کی توجہ ورلڈ کپ 2023ء میں اچھی کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہے۔

آج رات بھارت کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ذکاء اشرف کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا ہے، جس میں بھارتی حکومت سینئر عہدیداران شرکت کریں گے۔

پاکستان اپنا تیسرا میچ کل بھارت کے خلاف احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.