بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احسن بھون نے وزیراعظم کو مخالف نقطہ نظر سننے اور برداشت کرنے کا مشورہ دیدیا

سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون نے کہا ہے کہ وزیراعظم یہ سمجھتے ہیں کہ مخالف سیاسی کھلاڑیوں کے ہاتھ پاؤں باندھ کر صرف انہیں کھلی چھٹی دے دی جائے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران احسن بھون نے کہا کہ عمران خان کو نواز شریف اور جہانگیر ترین سے خطرہ ہو سکتا ہے، لیکن ان کی درخواست ایک آئینی شق کی تشریح کے لیے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے گزارش ہے کہ مخالف نقطہ نظر سننے اور برداشت کرنے کی عادت ڈالیں، سیاست کرکٹ کا میدان نہیں ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون نے رجسٹر ار عدالت عظمیٰ کے تاحیات نااہلی درخواست پر ا عتراضات پر ردعمل دے دیا ہے۔

صدر سپریم کورٹ بار نے یہ بھی کہا کہ سپریم کورٹ بار 30 دن میں رجسٹرار کے اعتراضات دور کرکے دوبارہ درخواست دے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.