وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کے ساتھ ریسٹورنٹ میں خاتون کی بدتمیزی کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں احسن اقبال نے کہا کہ آج بھیرہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک فیملی سے مڈ بھیڑ ہوئی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ فیملی بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر انہوں نے مکالمہ کرنے کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئے تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دیے ’’گوگی پیرنی کا حساب دو‘۔
Comments are closed.