پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے موسم گرما میں گیس اور گندم کا بحران آنے کی پیشگوئی کردی۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان کو ترقی کرتی معیشت ملی تھی جبکہ آج پاکستان کی معیشت ناکام ثابت ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی 20 ہزار ارب کے قرضے لے چکے ہیں، سارے قرضے خسارا پورا کرنے میں جھونک دیے ہیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ قرضوں کو پورا کرنے کے لیے آنے والی حکومت اس پلِ صراط سے گزرے گی۔
Comments are closed.