اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کے خلاف نیب کی جانب سے بنایا گیا نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس خارج کر دیا۔
دورانِ سماعت چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سیاسی انجینئرنگ پر فیصلہ جاری کیا تھا، کیا یہ سیاسی انجینئرنگ کا بہترین کیس نہیں؟
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ نیب آرڈیننس میں کیا آپ کے پاس ایسا کرنے کا اختیار ہے؟ کون اس کا ذمے دار ہے؟
عدالت نے احسن اقبال کے خلاف نیب کی جانب سے بنایا گیا ریفرنس خارج کر دیا۔
جسٹس اطہر من اللّٰہ نے کہا کہ احد چیمہ بری ہو گئے ہیں ناں؟ 3 سال آپ نے انہیں گرفتار رکھا، احد چیمہ بہترین افسر تھے، کون ذمے دار ہے اس سب کا؟ شہریوں کی بھلائی کے لیے پراجیکٹ کو روک دیا، آپ نے نقصان پہنچایا یا مارشل لاء والوں نے، آپ نے احسن اقبال کو پکڑ لیا۔
Comments are closed.