چینی کے بحران کا ذمہ دار کون؟، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ایک دوسرے کے مد مقابل آگئے۔ رہنما پیپلز پارٹی اور سابق وزیر تجارت نوید قمر کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کا بیان حیران کن ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ چینی برآمد نہ کرتے تو وہ بھی اسمگل ہوجاتی۔
نوید قمر نے کہا کہ حیرت ہے سینئر سیاستدان احسن اقبال ایسی بات کر رہے ہیں۔ کسی کو ذمہ دار ٹھہرانا اصل بات نہیں، یہ کہنا چاہیے کہ فیصلہ درست تھا یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ 6 مہینوں پہلےچینی ایکسپورٹ کا آج مارکیٹ پر اثرانداز ہونا سمجھ سے باہر ہے، اسمگلنگ کو روکنا حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے۔
نوید قمر نے کہا کہ اگر میں چینی کو ایکسپورٹ نہ کرتا تو وہ بھی اسمگل ہوجاتی، آج جس نے چینی اسمگل کی اس نے پہلے ذخیرہ کی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ چینی کی سپلائی کو بڑھانا ہوگا، جہاں چینی دستیاب ہے مارکیٹ میں وقت پر لائیں، شوگر کی کرشنگ ہونے کے بعد چینی وقت پر مارکیٹ میں آنی چاہیے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اگر اب بھی اسمگلنگ کو نہیں روک سکتے تو کب روکیں گے۔
Comments are closed.