منگل22؍ذوالحجہ 1444ھ11جولائی 2023ء

احسن اقبال نے شرمناک الزام لگانے کی کوشش کی، روف حسن

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے کہ قومی مفادات کو عاقبت نااندیشوں کی بھینٹ چڑھانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں رؤف حسن نے کہا کہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چین پر ملکی سیاست میں مداخلت کا الزام لگانے کی شرمناک کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ منصوبہ بندی کا بیان پاکستان کے مفادات کو ذاتی اور گروہی مفاد کی نذر کرنے کی شرمناک مثال ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ چین کو کس کے اشارے پر اندرونی سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.