وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر گئے، جہاں انہوں نے کچھ اہم سرکاری ملاقاتوں میں شرکت بھی کی لیکن انہوں نے زیادہ تر وقت مدینہ منورہ میں مسجد نبویﷺ میں عبادت کرتے ہوئے گزارا۔
شاید کم لوگوں کو یہ بات معلوم ہو کہ احسن اقبال کے والد کی وفات بھی مدینہ منورہ میں ہوئی تھی اور ان کی تدفین بھی جنت البقیع قبرستان میں ہوئی۔
احسن اقبال خصوصی طور پر اپنے والد کے لیے دعائے مغفرت کا اہتمام بھی کرتے ہیں۔
گزشتہ 3 سالوں سے کورونا کی وبا اور تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے ان پر نیب کیسز اور ای سی ایل میں ان کا نام ڈالے جانے کے باعث وہ سعودی عرب کا دورہ نہیں کرسکے تھے۔
تاہم رمضان المبارک میں تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے اور شہباز شریف کے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد انہیں وزارت ملنے اور ای سی ایل سے نام نکلنے کے بعد وہ سعودی عرب پہنچے اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عبادت کی سعادت حاصل کی۔
خاص طور پر وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ روضہ رسولﷺ کے اندر گئے اور زیارت کا شرف حاصل کیا۔
Comments are closed.