وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے دو دن میں دوسری ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اپنی اس دوسری ملاقات میں احسان مانی نے پی سی بی اور بین الاقوامی اداروں اور اسپانسرز کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کی تفصیلات بتائیں۔
بریفنگ دیتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے معاہدے ہیں جن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ایک سال کا وقت لگ سکتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو بورڈ کے درمیان تنازعات اور آئی سی سی فیوچر ٹورز کی میزبانی سے متعلق بھی بریف کیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے احسان مانی کو تمام معاہدوں کو پایہ تکمیل پہنچانے کا ٹاسک دے دیا۔
اس سے قبل باوثوق ذرائع نے بتایا تھا کہ احسان مانی کا بطور چیئرمین پی سی بی اپنی ذمہ داریاں جاری رکھنے کا امکان ہے۔
Comments are closed.