پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کہنی کے آپریشن کے بعد تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
پی سی بی کے مطابق ڈاکٹر نے انگلینڈ سے آکر ستمبر کے پہلے ہفتے میں احسان اللّٰہ کا آپریشن کیا تھا۔
کرکٹ بورڈ نے بتایا کہ آپریشن کے بعد احسان اللّٰہ کی کہنی پر براس چڑھایا گیا جو چار ہفتے رہا۔ ڈاکٹر اور فزیو یومیہ بنیاد پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں احسان اللّٰہ کا معائنہ کرتے رہے ہیں۔
پی سی بی کا کہنا تھا کہ پانچویں ہفتے احسان اللّٰہ کی کہنی سے براس ہٹادیا گیا تھا۔ براس ہٹانے کے بعد احسان اللّٰہ کا ری ہیب شروع ہوگیا تھا۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی اسکین کے مطابق احسان اللّٰہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ ریکوری کے 16 ہفتے مکمل ہونے کے بعد ٹریننگ کرنے کے قابل ہوجائیں گے۔
Comments are closed.