بدھ 9 ذوالحجہ 1444ھ28؍جون 2023ء

احساس ہے ملک اس وقت مہنگائی کی زد میں ہے، شہباز شریف

عید الاضحیٰ پر قوم کے نام پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہیں احساس ہے کہ پاکستان اس وقت مہنگائی کی زد میں ہے، حکومت اپنی تمام تر توانائیاں عوام کو ریلیف دینے پر صرف کر رہی ہے، بجٹ میں بھی تنخواہ دار طبقے، پینشنرز اور مزدور کو جس قدر ہو سکا ریلیف دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے عید الاضحیٰ پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ وہ پاکستانی قوم اور تمام عالم اسلام کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ ہماری قربانیوں اور عبادتوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔

انکا کہنا تھا کہ عید پر جانوروں کی قربانی کا گوشت غریبوں میں تقسیم کریں، محتاجوں اور ضرورت مندوں کی امداد کریں، عید پر ایسے لوگوں کو بھی یاد رکھیں جو گزشتہ برس سیلاب کی تباہ کاریوں سے بےگھر ہوئے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ احساس ہے کہ پاکستان اس وقت مہنگائی کی زد میں ہے۔ مہنگائی زیادہ تر بیرونی عوامل سے پیدا شدہ افراطِ زر اور کساد بازاری کے اثرات کی بدولت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.