احساس پروگرام کی 8171 ایس ایم ایس سروس آج سے دوبارہ کھول دی گئی، اس سروس سے گھرانوں کی راشن رعایت رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے۔
اس حوالے سے وزیرِ اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ جن گھرانوں کی ماہانہ آمدنی 50 ہزارسے کم ہے وہ اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔
ثانیہ نشتر نے کہا کہ پروگرام سے 2 کروڑ مستحق گھرانے مستفید ہوں گے، نیشنل بینک کے ساتھ احساس راشن رعایت پر عملدرآمد کی تیاریاں مکمل ہیں، اجراء جلد ہوگا۔
اُنہوں نے کہا کہ احساس رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں 1 کروڑ 95 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، پہلے مرحلے میں مجموعی طور پر 93 لاکھ گھرانوں نے درخواستیں جمع کروائیں۔
ثانیہ نشتر نے مزید کہا کہ کریانہ دکانداروں کی احساس راشن رجسٹریشن بھی بذریعہ پورٹل جاری ہے۔
Comments are closed.