وفاقی کابینہ نے ملک بھر میں احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی اصولی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے احساس آرڈیننس 2021 کی منظوری دے دی، اعلامیے کے مطابق غریب آدمی کو مہنگائی کے پیش نظر ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ نے ڈاکٹر عنایت حسین کو بطور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
کابینہ کو بریفنگ دی گئی کہ خطے کے ديگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں آٹا، چنے، دال ماش، دال مونگ، ٹماٹر، پیاز، چکن اور پیٹرول کی قیمتیں کم ہیں۔
کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وزارت خارجہ اور وزارت دفاع اپنے زیراستعمال بلڈنگز کی خود دیکھ بھال کریں گی۔
وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کو تعمیراتی منصوبہ شروع کرنے سے پہلے این او سی بھی لینا ہوگا۔
کابینہ نے ملازمین کے لیے الاٹمنٹ پالیسی مرتب کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی۔
کابینہ کے فیصلے کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل قوم سے خطاب کریں گے۔
Comments are closed.