
وزارت قانون و انصاف نے پراسیکیوٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) احتشام قادر شاہ کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وزارت قانون و انصاف نے ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
وزارت قانون نے پراسیکیورٹر جنرل نیب کو سپریم کورٹ جج کے مساوی مراعات دینے کی سفارش کی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ نیب حکام نے سید احتشام قادر کو جج کے مساوی مراعات دینے کی درخواست کی تھی۔
وزارت نے مراسلے میں مزید کہا کہ پراسیکیوٹرجنرل نیب کی تنخواہ و مراعات کےلیے وزرات خزانہ کی رضامندی لازمی ہے۔
وزارت قانون نے مراسلے میں یہ بھی کہا کہ وزارت خزانہ پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مراعات کےلیے کابینہ سے منظوری لے۔
وفاقی کابینہ نے11 اکتوبر کو سید احتشام قادر شاہ کی بطور پراسیکیوٹر جنرل نیب تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
وزارت قانون نے ڈپٹی چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات ہائیکورٹ کے جج کے برابر کرنے کی بھی سفارش کی ہے۔
Comments are closed.