جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رخصت کی درخواست واپس لے لی

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیسز سننے والے جج محمد بشیر نے اپنی رخصت کی درخواست واپس لے لی۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی ریٹائرمنٹ تک رخصت کی درخواست اب تک منظور نہیں کی،جس کے بعد جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک چھٹی کے لیے دی گئی اپنی درخواست واپس لے لی۔

 

 

جج محمد بشیر نے طبیعت کی ناسازی کے باعث24 جنوری سے14 مارچ تک رخصت کی درخواست دی تھی۔

جج محمد بشیر کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 2 ریفرنسز زیر سماعت ہیں جب کہ جج محمد بشیر مدت ملازمت مکمل ہونے پر 14 مارچ2024ء کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ جج محمد بشیر کی عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیسز زیر سماعت ہیں۔

 

 

 

 

 

You might also like

Comments are closed.