جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ایران میں فائرنگ سے 9 پاکستانی شہری قتل

لیہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

ایران میں گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں 9 پاکستانی شہری قتل کردیے گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو کے مطابق ہفتے کے روز سیستان صوبے  کے شہر سراوان کے قریب سیرکان نامی علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 9 پاکستانیوں کو قتل کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں انہوں نے واقعے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ مقتولین کے لواحقین کی ہر طرح سے مدد ومعاونت کرے گا۔

 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہدا میں سے 5 افراد کا تعلق علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے۔ یہ لوگ گزشتہ 10 برس سے ایران میں محنت مزدوری کررہے تھے۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے گھر میں داخل ہوکر ایک ایک کو گولیاں ماریں۔ حکومت لاشیں آبائی علاقوں میں منتقل کرنے میں معاونت کرے۔

پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی علاقے سراوان میں 9 پاکستانیوں کے قتل پر دکھ  ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کی بھرپور مدد کریں گے۔ زاہدان میں پاکستانی قونصل خانے کے حکا م روانہ ہو چکے ہیں۔ ایران سے بھی اس معاملے پر بھرپور معاونت طلب کی ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق واقعے میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.