منگل26؍ربیع الثانی 1444ھ22؍نومبر2022ء

احتساب عدالت کے باہر عثمان بزدار کیخلاف احتجاج

لاہور کی احتساب عدالت کے باہر سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔

عثمان بزدار کے لاہور کی احتساب عدالت پہنچنے پر پوسٹرز اٹھائے بعض مظاہرین ان کی گاڑی کے قریب آ گئے۔

مظاہرین نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بُزدار کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

عثمان بزدار کی گرفتاری کا امکان، نیب لاہور کو مواد مکمل کرنے کا ٹاسک

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اس موقع پر میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی۔

ان سے ایک صحافی نےسوال کیا کہ جب آپ کے وارنٹِ گرفتاری ہی نہیں جاری ہوئے تو تاریخ لینے کی کیا ضرورت تھی؟

عثمان بُزدار نے جواب دیاکہ جب معاملہ عدالت میں ہو تو میرا خیال ہے کہ بات نہیں کرنی چاہیے۔

صحافی نے ان سے دریافت کیا کہ آپ کیا دیکھ رہے ہیں؟ لانگ مارچ کے ساتھ کتنےعوام نکل رہے ہیں۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہ جوتھوڑا انتظار کر لیں، ان شاءاللّٰہ ساری چیزیں واضح ہو جائیں گی، سب ٹھیک ہو جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.