جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

احتساب عدالت کا تحریری فیصلہ، عمران خان کی معائنہ ٹیم میں ڈاکٹر فیصل کو شامل کرنے کا حکم

احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا القادر ٹرسٹ کیس میں جسمانی ریمانڈ دینے کے حوالے سے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت کے تحریری فیصلے میں احتساب عدالت نے عمران خان سے ذاتی معالج کی ملاقات کی اجازت دے دی۔

تحریری فیصلے میں عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والی ٹیم میں ڈاکٹر فیصل کو بھی شامل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے 14 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جس پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔

عدالت نے اپنے تحریری فیصلے میں دورانِ ریمانڈ عمران خان کو اہلیہ سے بات کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔

تحریری فیصلے میں احتساب عدالت نے کہا ہے کہ دورانِ ریمانڈ عمران خان کے وکلاء ملاقات کرنا چاہیں تو اجازت ہو گی۔

عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق ڈاکٹر فیصل اپنی طبی ٹیم کے ساتھ عمران خان کا طبی معائنہ کر سکتے ہیں۔

احتساب عدالت کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ دورانِ ریمانڈ عمران خان کو اپنے رشتے داروں سے ملنے کی بھی اجازت ہو گی۔

نیب کے القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی)، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

تحریری فیصلے میں احتساب عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان اہلیہ کے ساتھ فون پر بات کرنا چاہیں تو اس کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی پولیس لائنز میں لگنے والی احتساب عدالت نے عمران خان کا القادر ٹرسٹ کیس میں 8 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کے حوالے کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.