ہفتہ14؍جمادی الثانی 1444ھ7؍جنوری 2023ء

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اثاثہ جات کی ضبطگی کا حکم واپس لے لیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے حکم واپس لینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

عدالت نے وزیر خزانہ کے اثاثوں کی ضبطگی ختم اور بینک اکاؤنٹس بھی بحال کر دیے۔

احتساب عدالت کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار سرنڈر کر چکے اور ٹرائل دائرہ اختیار ختم ہونے پر ختم ہو چکا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کے آمدن سےزائد اثاثہ جات پر نیب ریفرنس میں وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیے۔

عدالت نے کہا کہ پراسیکیوٹر نے بھی کہا کہ عدالت قانون کے مطابق مناسب آرڈر جاری کر دے، اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا آرڈر واپس لیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے11دسمبر 2017 کو اثاثہ جات ریفرنس میں اسحاق ڈار کے اثاثوں کی ضبطگی کا حکم دیا تھا۔

اسحاق ڈار کے اشتہاری ہونے پر بینک اکاؤنٹس اور لاہور کا گھر بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.