کراچی کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت میں آغا سراج درانی سمیت 11 ملزمان پیش نہیں ہوئے۔
آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی، عدالتی عملہ ملزمان کو حاضر ہونے کی آوازیں لگاتا رہا۔
ملزمان کی عدم پیشی پر احتساب عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا۔
واضح رہے کہ ریفرنس میں آغا سراج درانی سمیت 11 ملزمان مفرور ہیں، جبکہ سندھ ہائیکورٹ نے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔
Comments are closed.