free messege hookup sites farm girl hookup free amarillo hookups casual encounter hookups hookup Suplee PA gay hookup places in gloucester county nj

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احتساب عدالتوں میں ججز کی کمی، وفاقی حکومت کو 12 ستمبر تک مہلت

کراچی کی احتساب عدالتوں میں ججز کی کمی سے متعلق نوٹس کی سماعت کے دوران ججز کی تقرری پر جواب جمع نہ کرانے پر سندھ ہائی کورٹ نے اظہارِ برہمی کیا ہے اور وفاقی حکومت کو اس حوالے سے 12 ستمبر تک مہلت دیدی۔

عدالتِ عالیہ نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر کہا گیا تھا کہ تقرری کے لیے سمری صدرِ مملکت کو بھیج دی گئی ہے۔

جسٹس جنید غفار نے کہا کہ ہر سماعت پر نیا ڈپٹی اٹارنی جنرل آ جائے گا تو کیس نہیں چلائیں گے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ بتایا جائے کہ عدالتوں میں ججز کی تعیناتی میں کیوں تاخیر ہو رہی ہے ؟

نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ 3 نمبر کورٹ کے جج کی مدتِ ملازمت ختم ہو چکی ہے اور کورٹ خالی ہے، اسی عدالت میں تقریباً 40 ریفرنسز زیرِ التواء ہیں، مزید 5 عدالتیں قائم کی گئیں لیکن صرف کورٹ نمبر 6 کام کر رہی ہے، وفاقی حکومت کا جواب آ جائے پھر فیصلہ کر دیں گے۔

نیب حکام نے یہ بھی بتایا کہ کراچی میں 10 احتساب عدالتیں قائم ہیں جن میں سے صرف 4 عدالتیں اس وقت کام کر رہی ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو جواب کے لیے 12 ستمبر تک مہلت دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.