پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج راجہ جواد حسن عباس نے درخواست پر سماعت کی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے دہشت گردی کی دفعات حذف کرنےکے لیے درخواست دائر کی ہے۔
اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی، پی ٹی آئی رہنما علی نواز اعوان اور راجہ خرم بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے 27 فروری کو پراسیکیوشن سے جواب طلب کر لیا۔
واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی نااہلی کے خلاف احتجاج کرنے پر تحریک انصاف کی اسلام آباد کی مقامی قیادت کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقدمہ سرکار کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن میں درج کیا گیا تھا، جس میں عامر کیانی، قیوم عباسی، فیصل جاوید، راجہ راشد حفیظ کو نامزد کیا گیا تھا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ کیس کے فیصلے کے خلاف احتجاج پر درج دہشت گردی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر، علی نواز اعوان سمیت 9 ملزمان کو آج اے ٹی سی میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
Comments are closed.