فرانس کے صدر عمانویل میکرون نے کہا ہے کہ احتجاج میں اضافہ سوشل میڈیا کی وجہ سے ہوا۔
صدر نے سوشل میڈیا سائٹس سے اپنے پلیٹ فارم پر موجود تمام حساس نوعیت کے وڈیوز ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔
فرانس میں ہنگامی صورتحال کے باعث صدر میکروں برسلز سمٹ میں شرکت کیے بغیر وطن روانہ ہوگئے۔
ادھر فرانسیسی سرکار نے ملک میں بڑا کریک ڈاؤن کرکے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 917 افراد کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے خلاف فرانس کے بڑے شہروں میں احتجاج جاری ہے۔
Comments are closed.