ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ اجنبی افراد کو مساجد اور مدارس میں رہنے یا رات گزارنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ انسداد انتہاپسندی یونٹ نے تمام مدارس سے رابطے مکمل کرلیے، مساجد میں رہائش کی اجازت نہیں ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اس ضمن میں پہلے بھی ہدایات جاری کرچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارہ یا مدرسہ کھولنے کیلئے مجاز اداروں کی اجازت ضروری ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ قانون پر عمل کرنے والے علماء اور منتظمین کی شکرگزار ہے۔
Comments are closed.