مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 14 دن میں اجلاس نہ بلا کر عمران خان اور اسپیکر اسد قیصر آرٹیکل 6 کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسد قیصر کا رویہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔
پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آئین میں پارلیمنٹ بلڈنگ کی تزئین وآرائش کے باعث اجلاس تاخیر سے بلانے کی گنجائش نہیں، اسپیکر کی وضاحت ناقابل قبول ہے۔
پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ اسپیکر اجلاس نہ بلاکر آرٹیکل 6 کے مطابق بغاوت کے مرتکب ہوئے ہیں، اسپیکر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ قائم کرناآئینی تقاضا ہے۔
Comments are closed.