ترجمان انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں کوئی لڑائی یا تلخ کلامی نہیں ہوئی ہے۔
ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ اجلاس میں تونسہ پنجند لنک کینال کھولنے کی منظوری دی گئی۔
ترجمان کے مطابق ارسا اجلاس کے اس فیصلے پر ممبر سندھ زاہد جونیجو نے اس پر اعتراض اٹھایا۔
دوسری طرف ارسا میں سندھ کے رکن زاہد جونیجو نے کہا کہ چیئرمین نے مجھے دوران اجلاس ’احمق‘ کہا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین ارسا نے مجھے کتاب ماری نہیں بلکہ میری طرف پھینکی گئی۔
زاہد جونیجو نے بھی چیئرمین ارسا سے لڑائی کی تردید کی اور کہا کہ میری دوران اجلاس اُن سے لڑائی نہیں ہوئی۔
Comments are closed.