سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے میں تاخیر کی وجہ بتادی۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ جتنے میرے قریبی دوست ہیں کوئی کسی فارورڈ بلاک میں شامل نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ’رات کو کال آئی کہ پرویزالہٰی الیکشن نہیں جیت رہے، مجھے کہا گیا کہ اسمبلی کا اجلاس ملتوی کریں، میں نے کہا آپ کا حکم سر آنکھوں پر لیکن ماورائے آئین اقدام نہیں کرونگا‘۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویزالہٰی سمجھ رہے تھے میں اجلاس بلانے میں جان بوجھ کر تاخیر کر رہا ہوں، مجھے وزیراعظم نے کہا تھا کہ اجلاس 3 اپریل کے بعد بلائیں۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم سمجھتے تھے کہ پہلے چوہدری برادران قومی اسمبلی میں ہمیں ووٹ دیں، چوہدری برادران سمجھ رہے تھے کہ شاید میں اجلاس بلانے میں تاخیر کر رہا ہوں۔
سابق گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ چوہدری برادران کے بارے میں انہوں نے جو کہا وہ میرے پاس امانت ہے۔
Comments are closed.