الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اثاثوں میں مبینہ تضاد کے کیس میں کلین چٹ دے دی۔
الیکشن کمیشن نے عثمان بزادر کے جمع کرائے گئے جواب کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنادیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کو نوٹس سالانہ ظاہر کیے جانے والے اثاثوں کے گوشوارے میں مبینہ تضاد پر بھیجا گیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پہلا نوٹس نہ ملنے پر دوبارہ یاد دہانی کا نوٹس بھیجا۔
عثمان بزدار نے الیکشن کمیشن کے نوٹس پر جواب جمع کرایا تھا، جس کا ای سی پی نے جائزہ لیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب کا لگژری گاڑی اور پلاٹس سے متعلق جواب درست مان لیا۔
ذرائع کے مطابق ای سی پی حکام عثمان بزدار کے جواب سے مطمئن ہوگئے اور معاملے میں انہیں کلین چٹ دے دی۔
Comments are closed.