پیریکم ربیع الاول 1445ھ18؍ستمبر 2023ء

اتنی سیٹیں جیتیں گے کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے، مراد علی شاہ

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ سے اتنی سیٹیں جیتیں گے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے۔

حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ کوشش کرتی ہے شہریوں کو سہولت دے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو عالمی سطح پر تنہا کیا، بلاول بھٹو نے ناراض ممالک کو دوبارہ دوست بنایا، سابق صوبائی وزیر

انہوں نے کہا کہ ہم نے پانی کی مقدار 35 سے بڑھا کر 70 ایم جی ڈی تک پہنچائی ہے۔ ہم نے تھرپارکر اور تھر تک پانی پہنچایا۔

سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ حیدرآباد میں جعلی طریقے سے قابض لوگوں نے اسے کھنڈرات بنادیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سے اتنی سیٹیں جیتیں گے کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.