آنجہانی شہزادی ڈیانا نے جب اپنے عروسی لباس کو دیکھا تو ان کا ردِعمل بہت حیران کن تھا۔
بین الاقوامی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایک اندرونی ذرائع نے بتایا کہ ہم اس بات سے واقف تھے کہ لباس میں کچھ سلوٹیں ہو سکتی ہیں لیکن پھر بھی سینٹ پالز میں شہزادی ڈیانا کی آمد پر عروسی لباس میں سلوٹیں دیکھ کر ہمیں کافی حیرت ہوئی کیونکہ سلوٹیں ہماری توقعات سے بہت زیادہ تھیں۔
اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوں سلوٹوں والے عروسی لباس میں بھی شہزادی ڈیانا کو پرسکون دیکھ کر ڈیزائنر کو کافی حیرت ہوئی اور ان کے اس ردِعمل نے ڈیزائنر کے ذہن میں کئی خدشات کو بھی جنم دیا۔
ڈیزائنر ڈیوڈ ایمانوئل نے شہزادی ڈیانا کے عروسی لباس کے بارے میں بتایا کہ ہمارا بنیادی مقصد لباس کے ارد گرد حیرت کے عنصر کو برقرار رکھنا تھا اور اس لیے ہم نے جان بوجھ کر شہزادی ڈیانا کو اسے وقت سے پہلے نہ دکھانے کا فیصلہ کیا تھا۔
اُنہوں نے بتایا کہ شہزادی ڈیانا کو اپنا عروسی جوڑا بہت پسند آیا اور اُنہوں نے لباس پر محنت کرنے پر ذاتی طور پر ہمارا شکریہ ادا کیا۔
Comments are closed.