ترجمان پنجاب حکومت عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ اتنی آگ نہ لگاؤ کہ اپنا گھر ہی جل جائے، احسن اقبال سے بد تمیزی کا جواب دیا جائے گا، ادھار رہا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز احسن اقبال کے ساتھ ایک نجی ریسٹورنٹ میں بدتمیزی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
جس پر احسن اقبال کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ’آج بھیرہ کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک فیملی سے مڈ بھیڑ ہوئی، یہ فیملی بظاہر خود کو ایلیٹ سمجھتی ہے مگر اُنہوں نے مکالمہ کرنے کی بجائے جاہلوں کی طرح نعرہ بازی شروع کر دی‘۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ نعرہ بازی سے باز نہ آئے تو لوگوں نے بھی نعرے لگا دیے ’گوگی پیرنی کا حساب دو‘۔
دوسری جانب احسن اقبال کے ساتھ پیش آئے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے صحافی مطیع اللّٰہ جان نے کہا کیا پی ٹی آئی والوں نے کبھی سوچا ہے کہ عمران خان بھی اگر احسن اقبال کی طرح بغیر سیکیورٹی کے عوامی مقامات پر آئے تو لوگ ان کے گرد اکٹھے ہو کر کیا کیا نعرے لگائیں گے؟
Comments are closed.