جمعہ 10؍شعبان المعظم 1444ھ3؍مارچ 2023ء

اتفاق یا پھر کچھ اور! بھارت اور آسٹریلیا کا تیسرا ٹیسٹ میچ بھی 3 دن میں ختم

آسٹریلیا نے دو ٹیسٹ میچ ہارنے کے بعد بھارت کو تیسرے میچ میں 9 وکٹ سے ہرادیا۔

اس سیریز میں حیران کُن طور پر کوئی بھی میچ پانچویں دن تو دور کی بات چوتھے دن تک بھی نہ جاسکا اور تینوں ٹیسٹ میچ 3 دن میں ختم ہوگئے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ناگپور میں 9 فروری کو شروع ہوا جو 11 فروری کو بھارت کی جیت کے ساتھ ختم ہوگیا۔

یہ میچ بھارت نے ایک انننگ اور 132 رنز سے جیتا تھا اور اس میں اسپن بولر رویندرا جڈیجا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 17 فروری کو دہلی میں شروع ہوا اور اس میچ کا نتیجہ بھی 3 دن میں سامنے آگیا۔

اس میچ میں بھارت نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی اور اس میں بھی اسپن بولر رویندرا جڈیجا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ کئی دنوں کے وقفے کے بعد یکم مارچ کو اندور میں شروع ہوا اور یہ میچ بھی 3 دن کے اندر ختم ہوگیا تاہم اس مرتبہ کامیاب آسٹریلیا ہوا۔

اس میچ میں بھی دونوں ٹیموں کے اسپن بولرز راج کرتے دکھائی دیے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 3 دن میں ختم ہونے پر سابق کرکٹرز اور شائقین کرکٹ نے حیرانی کا اظہار کیا تھا جب کہ سوشل میڈیا پر پچ کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔

اس کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کا نتیجہ بھی 3 دن میں سامنے آنے کے بعد لوگ مزید حیران ہوئے اور اب تیسرا ٹیسٹ میچ بھی 3 میں ختم ہونے پر شائقین کرکٹ مزید حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.