منگل11؍شوال المکرّم 1444ھ2؍مئی 2023ء

اتفاق ہوچکا الیکشن ایک ہی دن ہونے میں بہتری ہے، اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اور حکومتی مذاکراتی ٹیم کے رکن اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اتفاق ہوچکا ہے کہ الیکشن ایک ہی دن ہونے میں بہتری ہے۔ نگراں حکومت کی موجودگی میں ملک میں الیکشن ہوں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے تیسرے دور کے اختتام پر اسحاق ڈار نے میڈیا سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک دن الیکشن ہونے پر اتفاق ہونا بڑی کامیابی ہے۔

اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی دونوں فریق خلوص کے ساتھ چلیں گی تو تیسرا مرحلہ بھی طے ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ پر دونوں فریقین کے اپنے اپنے موقف ہیں، الیکشن کی تاریخ پر ابھی اتفاق رائے نہیں ہوا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے کہا ہے کہ جو بھی الیکشن جیتے گا نتائج تسلیم کیے جائیں گے۔دو طرف سے لچک دکھائی جارہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.