بھارت کی شمالی ریاست اُتر کھنڈ میں محفوظ جنگلاتی علاقوں کی بحالی کے لیے 3 ماہ کے دوران 28 غیر قانونی مندروں اور 330 مزاروں کو گرا دیا گیا ہے۔
فارسٹ حکام کا کہنا ہے کہ 1980 سے پہلے کے مزاروں کو منہدم نہیں کیا جائے گا لیکن میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے سب سے پرانے Corbett نیشنل پارک میں گرائے گئے مزاروں میں سے ایک ڈیڑھ سو سال پرانا تھا۔
جُوالاپور کے امام کا کہنا ہے کہ اُن کی بات ہی نہیں سُنی جا رہی، گرائے گئے مزاروں میں سے ایک چندن والے بابا کا مزار 300 سے 400 سال پرانا تھا۔
رُوورکی، شہر کی جامع مسجد اور مدرسہ رحمانیہ کے سربراہ مولوی ارشد نے انسدادِ تجاوزات مہم کو عوامی مفاد میں درست قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ اُترکھنڈ کا 65 فیصد علاقہ جنگلات پر مشتمل ہے، جانوروں اور پودوں کی نایاب اقسام کے باعث جنگلات کا بیشتر حصہ قانونی طور پر محفوظ قرار دیا گیا ہے۔
Comments are closed.