مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادی جماعتوں کے درمیان نئے چیئرمین نیب کے نام پر اتفاق ہوگیا۔
ذرائع حکومتی اتحاد کے مطابق چیئرمین نیب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقرکا نام حکومتی فہرست میں سرفہرست ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام حکومتی جماعتیں جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر متفق ہیں۔
حکومتی اتحاد ذرائع نے کہا کہ مقبول باقر کا نام آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات میں بھی زیر غور آیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف چیئرمین نیب کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر متفق ہیں جبکہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو بھی ان کے نام پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
حکومتی ذرائع نے بتایا کہ کوئی رکاوٹ نہیں آئی تو جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر ہی نئے چیئرمین نیب ہوں گے، وہ سندھ ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ میں پروموٹ ہوئے تھے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے جج کے طور پر کردار پر کبھی کوئی اعتراض نہیں ہوا۔
Comments are closed.