بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

اتحادی جماعتیں اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں، شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتیں اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

کراچی میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے سیلاب متاثرین سے توجہ ہٹانے کے لیے سب کچھ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اہم اداروں کے خلاف عمران خان گھناؤنی سازش کر رہے ہیں، ملک کو انارکی کی طرف لے جایا جارہا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتیں اداروں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان سے معاہدے پر بات کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان کئی نکات پر اتفاق ہے۔ 

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے سندھ حکومت کام کر رہی ہے اور ایم کیو ایم متاثرین کی بحالی کے لیے حکومت کے ساتھ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.