بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اتحادیوں نے حکومت پر عدم اعتماد کردیا، ن لیگ

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اتحادیوں نے حکومت پر عدم اعتماد کردیا ہے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ جب اتحادی اور اپنے اراکین نے عدم اعتماد کردیا ہے تو حکومت کو سیاسی نظام کی کامیابی یاد آگئی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے نمبر پورے نہیں ہوئے تو انہیں سیاسی جماعتیں یاد آگئی ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے مزید کہا کہ ووٹ چوری کے عمران خان کے ایجنڈے کو قومی ایجنڈا کہنا دھوکے اور فراڈ کی انتہا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ عوام کو عمران خان کا انتخابی ایجنڈا نہیں بلکہ اُن کا استعفیٰ چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران خان قانون سازی نہیں گھر جانے کی تیاری فرمائیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.