بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اتحادیوں سے متعلق کچھ بھی بتانے کی اجازت نہیں، خواجہ محمد آصف

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اتحادیوں سے متعلق کچھ بھی بتانے کی اجازت نہیں۔

حکومتی اتحادی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما اور وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا نے عدم اعتماد میں ووٹ نہ دینے اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ ایک آئینی طریقہ اپنایا جارہا ہے، جمہوری روایات کو مضبوط کیا جارہا ہے، اللہ کا فضل ہے ہمارے نمبر پورے ہیں۔

صحافی نے استفسار کیا کہ چار جماعتی حکومتی اتحاد کے ساتھ اب تک کیا پیشرفت ہوئی ہے؟

اس پر ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایک دو روز میں پیشرفت کا آپ کو پتہ لگ جائے گا، چیزیں آہستہ آہستہ درست سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور سینئر سیاستدان رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈی چوک جلسے میں استعفے کا اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان ہٹ جاتا ہے تو یہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے بڑا قدم ہو گا، اتحادیوں سے متعلق کچھ بتانے کی اجازت نہیں۔

خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ جس تاریخ کو حکومت جلسہ کرے گی، ہم بھی کریں گے، جلسہ کرنے کاجتنا ان کا حق ہے، ہمارا بھی اتنا ہی حق ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.