پاکستان میں کورونا وائرس کی روک تھام اور اس سے بچاؤ کے لیے سر گرم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین کے لیے عمر کی حد 15 سال کر دی گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق اب 15 سے 18 سال تک کی عمر کے افراد بھی ویکسین کے اہل ہیں۔
این سی او سی نے بتایا کہ 15 سے 18 سال تک کے بچوں کو فائزر ویکسین مفت لگائی جائے گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 18 سال تک کے بچوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا۔
این سی او سی کے مطابق تمام مرکزی ویکسی نیشن مراکز پر فائزر ویکسین دستیاب ہو گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا یہ بھی کہنا ہے کہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں اسکولوں اور کالجوں میں ویکسی نیشن کریں گی۔
Comments are closed.