مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی الف لیلیٰ کی کہانیاں سن سن کر قوم تنگ آچکی ہے، اب وہ عمران خان کو بتائیں گے دھرنا اور لانگ مارچ کیا ہوتا ہے۔
فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردّعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چوہان صاحب ہمیں معلوم تھا آپ کو اب مروڑ اٹھیں گے، آپ لوگ تین سال سے گاجریں کھارہے ہیں پیٹ میں درد تو ہونا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم جلسے میں نواز شریف اور شہباز شریف کی تقریروں سے اسلام آباد میں ہلچل ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے جیسے ہی لانگ مارچ کا اعلان کیا تو عمران خان کے حواری پریشان ہوگئے۔
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان لاکھوں کے لانگ مارچ کے لیےحسب وعدہ کنٹینر اور بریانی تیار رکھیں۔
Comments are closed.