اسپین کے مشہور فیشن ہاؤس ’’بالنسیاگا ‘‘ (Balenciaga) نے مہنگے ترین کچرے کے بیگ ’’ٹریش پاؤچ‘‘ کی رونمائی کردی۔
اس ٹریش پاؤچ کی قیمت تقریباً 18 ہزار ڈالر یعنی 4 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے کے برابر ہے۔ اس بیگ کی رونمائی موسم سرما کے ملبوسات کے فیشن شو کے دوران کی گئی۔یہ بیگ تین مختلف رنگوں میں صارفین کیلئے پیش کیا گیا ہے۔
بالنسیاگا کے فیشن ڈیزائنر ڈیمن گواسالیا (Demna Gvasalia) کا کہنا ہے کہ انہیں اس ٹریش پاؤچ کا خیال کچرا پھینکنے کے لیے استعمال ہونے والے پلاسٹک شاپر سے آیا اور وہ دنیا کا مہنگا ترین ٹریش پاؤچ فروخت کرنے کا موقع گَوانا نہیں چاہتے تھے۔
ہسپانوی فیشن ہاؤس کی جانب سے ٹریش پاؤچ کی رونمائی کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے فیشن ہاؤس کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
کوئی اسے سوشل ایکسپیریمینٹ کہہ رہا ہے تو کوئی تشہیری مہم۔ دوسری جانب کئی صارفین دلچسپ تبصرے کرتے بھی دکھائی دیئے گئے۔
ایک صارف نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’اب کچرا بھی اسٹائل سے پھینکیں‘‘
Comments are closed.