بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اب کراچی کے شہری ٹریفک چالان کی ادائیگی موبائل فون ایپ سے کرسکیں گے

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے وفد نے آئی ٹی آپریشنز ٹیم کے ہمراہ ٹریفک پولیس کراچی آفس کا دورہ کیا اور آن لائن ای چالان پیمنٹ موبائل ایپلی کیشن کے بارے میں متعلقہ پولیس حکام کو بریفنگ دی۔

وفد میں پروجیکٹ ڈائریکٹر ہارون رسول کھوکھر اور سینئر پروگرام منیجر سالک فاروق بھی شامل تھے۔

موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعے شہری آن لائن ادائیگی کے مختلف دستیاب چینلز، انٹرنیٹ بینکنگ اور دیگر ڈیجیٹل ادائیگی کے چینلز ایزی پیسہ، جیز کیش وغیرہ کے ذریعے ٹریفک چالان کی ادائیگی با آسانی کر سکیں گے۔

اس موقع پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل ٹریفک پولیس کراچی احمد نواز نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اس موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے شہری نہ صرف اپنا قیمتی وقت بچا سکیں گے بلکہ غیر ضروری سفر سے بھی بچ سکیں گے۔ ای چالان آن لائن ادائیگی کا نظام لوگوں کی سہولت کے لیے بہترین اقدام ہے۔ ٹریفک پولیس کراچی عوام کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور یہ اقدامات جاری رہیں گے۔

انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے شروع کیے گئے منصوبوں اور ان کی کارکردگی کو سراہا اور وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے مزید کہا کہ دونوں اداروں کے درمیان متعدد شعبوں میں تعاون وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.