بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اب پاکستان میں رہوں گا، میرے کپڑے بھیج دیں: غیر ملکی تماشائی کا والدہ کو پیغام

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری  پاک آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک غیر ملکی تماشائی کو پاکستان خوب بھاگیا۔ 

آج، جہاں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگیا ہے تو وہیں شہرِ قائد کا سورج خوب گرم ہوا ہے لیکن شائقینِ کرکٹ شدید گرمی کے باوجود بھی اسٹیڈیم کا رُخ کررہے ہیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ملکی اور غیر ملکی تماشائیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ایسے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ٹوئٹر ہینڈل پر نیشنل اسٹیڈیم میں موجود شائقین کرکٹ کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

انہی تصاویر میں سے ایک تصویر غیر ملکی تماشائی کی بھی ہے جس نے اپنی والدہ سے انوکھا مطالبہ کردیا۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غیر ملکی تماشائی کے ہاتھ میں ایک پلے کارڈ موجود ہے جس پر  لکھا کہ مم! میں پاکستان منتقل ہورہا ہے لہٰذا براہِ کرم میرے کپڑے بھیج دیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہونے والے پاک آسٹریلیا کے دوسرے میچ میں شائقین کرکٹ نے لیجنڈری کرکٹر شین وارن کو یاد کرلیا۔

پلے کارڈ پر اس پیغام کے ساتھ مزارِ قائد اور پاکستان کا پرچم بھی بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ  کا کھیل نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.