پیر18؍ربیع الثانی 1444ھ14؍نومبر2022ء

اب وقت آگیا ہے کہ عوام عمران خان کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا  کہنا ہے کہ عمران خان کبھی کسی ایک نکتے پر کھڑا نہیں رہا، چار سال میں کتنی باتیں کیں، کس بات پر کھڑا رہا؟ اب وقت آگیا ہے کہ عوام عمران خان کے گریبان پر ہاتھ ڈالیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان لانگ مارچ میں حقیقی آزادی کا رونا رو رہا ہے، عمران خان کی ساری زندگی سیاسی یوٹرن سے بھری ہوئی ہے، عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے باہر نکالا، عمران خان کو اپنے جھوٹے بیانیے کی قیمت اب ادا کرنا پڑے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تک نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی، یہ اخباری خبریں ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ یہ ہمارے معاشرے اور وجود کے لیے وارننگ ہے جو ایسے فراڈیے پر یقین کرتے ہیں، یہ در و دیوار گواہ ہیں، کیسے اس ملک کی قسمت سے کھیلا گیا، یہ امپائر کی انگلی اٹھنے کے انتظار میں رہا ہے اور رہے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقہ کار سے باہر نکالا، عمران خان لانگ مارچ میں حقیقی آزادی کا رونا رو رہا ہے، اب وقت آگیا ہے کہ قوم عمران خان کا محاسبہ کرے، تین ساڑھے تین سال کی کرپشن سے سب واقف ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.