پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنماجمشید اقبال چیمہ کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ سستی روٹی میں بھی اسکینڈل آیا، اب مفت آٹے کا اسیکنڈل آئے گا۔
جمشید اقبال چیمہ نے پارٹی آفس جیل روڈ پر پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ حکومت 2200 کی گندم خرید کر 3900 روپے میں بیچ رہی ہے۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ آٹے کی دستیابی کے باوجود لوگوں میں اسے خریدنے کی سکت نہیں ہے۔
جمشید اقبال چیمہ نے مزید کہا کہ خوراک میں 46 فیصد اور ٹرانسپورٹ میں51 فیصد مہنگائی ہوئی، خوراک مہنگی ہونے سے مزید 2 کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آٹا لوکل پراڈکٹ ہے، اس کے مہنگے ہونے کا آئی ایم ایف سے کیا تعلق ہے؟
Comments are closed.