بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اب فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز ہونے جا رہا ہے، خالد مقبول

ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم اور آپ اپنی جدوجہد کے نئے اور تازہ موڑ پر داخل ہو رہے ہیں، اب فیصلہ کن جدوجہد کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے 38 ویں یوم تاسیس کی مناسب سے عارضی مرکز بہادرآباد پر منعقدہ تقریب میں کنوینر ڈاکٹر مقبول صدیقی، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، رابطہ کمیٹی ارکان سمیت ارکان اسمبلی و کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے یہ بات کہی۔

تقریب کے آغاز پر رہنما عبدالحسیب خان نے دعا کرائی، ایم کیو ایم قیادت نے کیک کاٹا، اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے خطاب بھی کیا۔

کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم ایسے وقت میں داخل ہو رہے ہیں کہ اگر کسی نے خود کو تحریک سے زیادہ اہم سمجھا تو ہم بہت کچھ کھو دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارے اتحاد کے ساتھ ہمارا نظم و ضبط ہے اور ہم ایسے وقت میں داخل ہو رہے ہیں کہ اگر کسی نے اپنے سیاسی مفاد کو تحریک سے زیادہ اہم سمجھا تو ہم بہت کچھ کھو دیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.