جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اب دیکھنا ہے کہ پاکستان کی عدالتیں پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق کیا فیصلہ کرتی ہیں: فیاض چوہان

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نااہل ہونے پر استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض چوہان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکی عدالت نے پارلیمنٹ پر حملہ کروانے کے جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو نااہل قرار دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے بیان میں فیاض چوہان نے کہا کہ پاکستان کا عدالتی سسٹم پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ کو ڈیڑھ سال سے 21 توپوں کی سلامی پیش کررہا ہے۔ 

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ امریکی عدالت کا فیصلہ رول آف لاء کی اعلیٰ مثال ہے، امریکی عدالتی سسٹم نے محض ایک مقام پر فتنہ و فساد برپا کرنے پر ٹرمپ کو نااہل قرار دے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ‏پاکستان میں 9 مئی کو بیسیوں مقامات پر ریاستی اور حکومتی اداروں پر حملہ کیا گیا، اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کی عدالتیں پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق کیا فیصلہ کرتی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ‏پاکستانی ڈونلڈ ٹرمپ جیل میں دیسی مرغی، دیسی بکرے، دیسی انڈے اور دیسی گھی سے مستفید ہو رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.