بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

اب تک 700 کارکن گرفتاری پیش کرچکے ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 700 کارکن اب تک خود کو گرفتاری کےلیے پیش کرچکے ہیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، اعجاز چوہدری، اعظم سواتی اور بہت سے پارٹی لیڈرز نے گرفتاری دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس جو تیاری کے ساتھ آئی تھی، ہزاروں لوگوں کو دیکھ کر پریشان ہوچکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ سی سی پی او آفس کے سامنے تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کارکنان گرفتاریوں کے لیے موجود ہیں، پولیس کو سمجھ نہیں آرہی کہ کرنا کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.